ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : مندر رتھ اتسوا کے موقع پر کنڑا مشاعرہ کا اہتمام : کنڑا ساہتیہ پریشد کا انوکھا پروگرام

بھٹکل : مندر رتھ اتسوا کے موقع پر کنڑا مشاعرہ کا اہتمام : کنڑا ساہتیہ پریشد کا انوکھا پروگرام

Tue, 13 Dec 2016 21:06:01    S.O. News Service

بھٹکل:13/ڈسمبر  (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کے زیر اہتمام ایک انوکھے ادبی پروگرام کا انعقاد کرتے ہوئے اترکنڑا ضلع میں نئی روایت کو جنم دیا ہے۔ رتھ روڈ پر واقع شری پدماوتی دیوی رتھ اتسوا کے موقع پر کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک نے ادب پسندوں کو ایک طرف جمع کرتے ہوئے کنڑا مشاعرہ منعقدہ کیا۔

مشاعرہ کی صدارت بھٹکل کے مشہور ادیب ڈاکٹر صراف شرالی نے کی اور رتھ اتسوا کے موقع پر مشاعرہ کا انعقاد کرتے ہوئے کنڑازبان کو فروغ دینے کی کوشش قابل ستائش ہے۔ صحافی ایم آر مانوی نے ’’ تمام ایک ہی ہیں‘‘ نامی کنڑا نظم پیش کی اور بھگوان کی پوجا کے ساتھ شاعری کی محبت کو فروغ دینے کو بہتر قدم بتایا ۔ماناسوت، شری دھر شیٹھ، ایم پی بھنڈاری ، ریشما امیش، پرتیما گنگادھر، سریش مرڈیشورنے اپنی نظموں کو پیش کیا۔ ڈائس پر مندر کے دھرم درشی رامانائک، پدماوتی نائک ، انجمن پی یو کالج کے لکچرر گنیش یاجی موجود تھے۔ گنگادھر نائک نے استقبال کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔ منجوناتھ نائک نے نظامت کی۔


Share: